جی این این سوشل

دنیا

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا

قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ  ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع گیا۔ صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر اور سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور حافظ زیشان رشید اور رہنما یاسر گیلانی کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو بھی سیل کردیا گیا.

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو تہران کا دورہ کریں گے

کانگریسی پینل میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ کسی کی قیمت پر تعلقات پر یقین نہیں رکھتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو تہران کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف تہران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود  کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے منگل کو تہران کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلو چ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

کانگریسی پینل میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ کسی کی قیمت پر تعلقات پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

اسلام آباد بارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، تمام ممبرزسے درخواست ہے خودکوٹیکنالوجی سے منسلک کریں، ہمیں بھی جدید دورکی چیزوں سے خود کوہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان خود کوجدیدٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےتحت کیس کی تمام تفصیلات آن لائن ہیں، نوجوان وکلا کے لیے ٹریننگ پروگرام احسن اقدام ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اوربارکا تعاون ضروری ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ریسرچ کے طریقہ کارتبدیل ہوگئے ہیں، اب نوٹسزای میل، ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں، نوٹسزکی تعمیل کے لیے رائیڈرجاتاتھا، اب ای نوٹسزبھیجے جاتے ہیں، عام آدمی پہلے نوٹس، سمن لیےعدالتوں میں پتہ کرنے آتا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پیچھے رہ گئے

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پیچھے رہ گئے

ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں، انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران جو روٹ نے کیریئر کی 32ویں سنچری سکور کی تھی، جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں ، آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll