لاہور :وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے، ہم نے بجٹ میں ہدف سے زیادہ رقوم مختص کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ترجیحات صحت، تعلیم، پبلک ورکس پروگرام ہیں، ترقیاتی منصوبوں کیلئے جولائی میں 100 ارب سے زائد فنڈز جاری کر دیں گے، ہم نے بجٹ میں ہدف سے زیادہ رقوم مختص کیں، ہماری جی ڈی پی گروتھ کا نمبر 3.94 ہے، امید ہے اس سال ہم جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 تک حاصل کریں گے۔
ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بجٹ میں پچھلے سال کی نسبت66 فیصد زیادہ ڈویلپمنٹ کی رقم رکھی ہے ،ماضی میں کبھی اتنی رقم نہیں رکھی گئی ٹیکس وصولی میں اپنے ہدف سے بھی اوپر گئے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ مئی تک کی پرفارمنس 29 فیصد تھی ، سب سےزیادہ گروتھ رجسٹرڈ کی ہے ، آنے والے بجٹ میں ہم نے ٹارگٹ بڑھایا ہے ، اس بجٹ میں ہماری ترجیح فوکس کچھ چیزوں پر ہے ،اگلے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اندر100فیصد عوام کو صحت کارڈ دےد یا جائے گا ۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں افرادزر کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا، افراط زر پر قابو پانے کیلئےپنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافہ کیا، ہم نے آٹے کی قیمتوں کو برقرار رکھا، قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے پنجاب میں 360 ماڈل بازار بنائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے تو زراعت پر فوکس کرنا ہوگا، ہم فوڈ سکیورٹی کے حساب سے نیٹ امپورٹر بن گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں 4 فلیگ شپ پروگرام رکھے گئے، آئندہ 2 سال میں مکمل کرنیوالی سکیموں کا بجٹ میں اعلان کیا، صوبوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہیومن ڈویلپمنٹ ہے، احساس پروگرام کیلئے رقم بڑھائی گئی ہے۔وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نے اس مرتبہ 4 گنا زیادہ فنڈز زراعت کیلئے مختص کیے گئے ہیں ، ہم نے رواں سال زراعت کے شعبے میں ریکارڈ سبسڈی دی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا، ہم نے گیس صارفین کیلئے مراعات دیں، یونیورسل ہیلتھ انشورنس کوریج بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہے، ساڑھے 8 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کرنا بجٹ ترجیحات میں شامل ہے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 16 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل





