ماہانہ اُجرت کم ازکم 25ہزارروپے ، سندھ حکومت نے 14کھرب 77ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا
کراچی: سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال 22-2021کیلئے صوبے کا 1477.903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا ہے۔ مالی سال 22-2021کیلئے صوبائی بجٹ میں 19.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کااجلاس اسپیکرآغاسراج درانی کی صدارت میں آدھے گھنٹے کی تاخیرسےشروع ہوا ، وزیراعلی ٰ سندھ مالی سال 2021-22 کابجٹ پیش کررہے ہیں ، اس دوران اپوزیشن کا شورشرابہ جاری ہے ۔ایوان میں سیٹیاں اور زبردست نعرے بازی ہورہی ہے جبکہ وزیراعلی سندھ انگریزی میں تقریر کررہے ہیں ۔
وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس تجویز نہیں کر رہے ہیں ، بجٹ کا حجم 14 کھرب 77 ارب روپے کے لگ بھگ رکھا گیا ہے جو کہ مالی سال 22-2021کیلئے صوبائی بجٹ میں 19.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آج سندھ اسمبلی میں 1477.903 ارب روپے کا خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے ، اور خسارے کا تخمینہ 25.738 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے اس صوبے کی کل تخمینہ 1452.168 ارب روپے ہے۔ آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے صوبے کی اپنی وصولیاں 329.319 ارب روپے متوقع ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے اس صوبے کے متواتر اخراجات 1089.372 ارب روپے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال میں صوبے کے ترقیاتی اخراجات 329.033 ارب روپے متوقع ہیں، رواں مالی سال کے مقابلہ میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات میں 41.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیراعلی ٰ سندھ نے کہاکہ مالی سال 2021-22 میں صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اور کم سے کم اجرت 17500 روپے سے بڑھا کر 25000 روپے کردی گئی ہے۔مجموعی تنخواہوں اور کم سے کم اجرت یعنی 25000 روپے کے درمیانی فرق کو ختم کرنے کیلئے سندھ حکومت ملازمین کیلئے (ماسوائے پولیس کانسٹیبلز، گریڈ 01 سے گریڈ 05 تک) ذاتی الاؤنس متعارف کرایا گیا ہے۔
بجٹ میں زراعت کے شعبے کی بحالی کیلئے 3.00 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے 16.00 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ آئی ٹی سیکٹر کی بحالی کیلئے 1.70 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ بجٹ میں صوبائی اے ڈی پی کیلئے 222.500 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، جبکہ صوبائی اے ڈی پی میں 43.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ صحت کی خدمات کیلئے مختص شدہ 172.08 ارب رکھے گئے ہیں جبکہ صحت کی خدمات کیلئے بجٹ میں 29.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، صوبے میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے 24.73 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس مختص میں ہیلتھ رسک الاؤنس بھی شامل ہے۔
آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے مستحق افراد کی معاونت اور معیشت کی بحالی کے سلسلے میں 30.90 ارب روپے کے غریب افراد کے سماجی تحفظ اور معاشی استحکام پیکیج کو دوبارہ بجٹ میں رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایس ایم ایز کے توسط سے صنعتی ترقی کیلئے 3 ارب روپے ، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی معاونت کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے 119.97 ارب روپے ، بلدیات کے بجٹ میں 31.3 فیصد اضافہ کرکے 10.48 ارب روپے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی کونسلز کے فنڈز کیلئے 82.00 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 25.500 ارب روپے رکھے گئے ہیں، آئندہ مالی سال 22-2021میں محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 18.61 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال 22-2021میں محکمہ وومین ڈیولپمنٹ کیلئے مختص شدہ رقم کو 64.1 فیصد اضافے کے ساتھ 571.97 ملین روپے کردی گئی ہے، ورکس اینڈ سروسز کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
مراد علی شاہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ ہماری کامیابیوں کی تعمیر ہماری پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ ہم نے صحت کے شعبہ کی توسیع اور پھیلاؤ کیلئے ایک مفصل لائحہ عمل پر کام کیا۔ اگلے مالی سال میں ہم مزید کار گزاریاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی زندگی میں تعلیم سب سے زیادہ اہم اور واحد عنصر ہے۔ سندھ حکومت سب کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، تعلیم کیلئے بجٹ 277.5 بلین روپے تجویز کیا ہے۔یہ رسمی تعلیم بہت اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے کے ذریعے تقریباً4ملین بچوں کو جو کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جانے سے قاصر ہیں۔ سندھ حکومت آئندہ مالی سال میں ترقیاتی امور کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے اور بجٹ میں ا صوبائی اے ڈی پی کیلئے 222.500 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 16 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 18 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 17 گھنٹے قبل




