جی این این سوشل

پاکستان

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کامن ویلتھ آف نیشنز کی سیکرٹری جنرل محترمہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پیر کے روزاین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور لائحہ عمل کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں متعدد سیٹلائٹ فیڈز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میں فائدہ اٹھا یا جا رہا ہے۔

یہ وسائل نہ صرف این ای او سی کو ایک نیشنل کامن آپریٹنگ پکچرکی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ خطرے کی تشخیص، قبل از وقت وارننگ سسٹم، خطرے سے متعلق معلومات اور تیاری کی حکمت عملی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

این ڈی ایم اے ٹیم نے اس دوران آپریشنل طریقہ کار اورآفات سے نمٹنے کے شعبہ میں این ڈی ایم اے کے مرکزی کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،متعلقہ وزارتوں، محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول ملکی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کے درمیان تعاون میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے آنے والے COP-29ایونٹ کی تیاریوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

سکریٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوراین ای سی کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جرم

گوادر : سیکیور ٹی فورسز پر حملہ ، 1سپاہی شہید ، 16 زخمی

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوادر : سیکیور ٹی فورسز پر حملہ ، 1سپاہی شہید ، 16  زخمی

نام نہاد بلوچ راجی مچی کے آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع سبی کے رہائشی 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ شہید اور 16 اہلکارزخمی  ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر غیر قانونی پرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے جعلی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایسپی آر) کے مطابق منگل کو پرتشدد مظاہرین کے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت سولہ فوجی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری سویلین ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی قالین صنعت اکتوبر ایکسپو میں دنیا بھرکے تاجروں کا مرکز ہوگی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی قالین صنعت اکتوبر ایکسپو میں دنیا بھرکے تاجروں کا مرکز ہوگی

لاہور: پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد کرنے والی قالین کی صنعت کے لیے ایک انتہائی ضروری شاٹ میں دنیا بھر سے خریداروں نے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والا ہے اور ہم اس میگا ایونٹ کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون کے منتظر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ٹی آئی) اعجاز الرحمان، ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک، سینئر رہنما ریاض احمد، میجر (ر) اختر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نذیر، شاہد حسن شیخ، سعید خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران، شرکاء نے بین الاقوامی نمائش کے لیے جاری تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا، جس میں غیر ملکی خریداروں کے ساتھ بات چیت اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیرِاعظم پاکستان  محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی کی وفات پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll