جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پراجیکٹ کو 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، مکمل کرنے کی ہدایت
محسن نقوی کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف ترقیاتی منصوبوں دورے کے دوران معائنہ کیا اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے رات گئے اسلام آباد ایکسپریس وے اور پارک روڈ پراجیکٹس کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایکسپریس وے پراجیکٹ کو 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے اور پارک روڈ پراجیکٹ کو ستمبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ محسن نقوی نے جناح کنونشن سنٹر میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پراجیکٹ کو کنٹرولڈ کوریڈور بنانے کا پلان بھی طلب کیا۔ انہوں نے کام کے دوران ٹریفک کی دیگر روٹس پر منتقلی کا پلان بھی طلب کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کو منصوبے کا دورہ کر کے قابل عمل پلان وضع کرنے کی ہدایت کی۔

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ کو منصوبوں پر بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، 7.2 کلو میٹر طویل پارک روڈ کی تعمیر و کشادگی کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کو ستمبر سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان

ن لیگ سے حکومت بنانا مجبوری تھی ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو آفر کی تھی کہ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہمیشہ کی طرح الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا ہے، ملک موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ سے حکومت بنانا مجبوری تھی ، گورنر پنجاب

فیصل آباد :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے  کہا ہے ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ،ن لیگ کے ساتھ ہمارا محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق   گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے  فیصل آباد میں  پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی رہنماؤں، تاجروں، صنعتکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں، ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، یہ مناسب نہیں کہ ہم گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر صرف عوام کی پریشانی کو دیکھتے رہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو آفر کی تھی کہ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہمیشہ کی طرح الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا ہے، ملک موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف حکومت میں آئینی عہدے لئے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کا نمائندہ ہوں۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں طوفانی بارشیں،  400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارشوں کے باعث لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں طوفانی بارشیں،  400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارشوں کے باعث لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

صوبائی دارالحکومت میں پانی گلیوں، سڑکوں، گھروں اور ہسپتالوں میں داخل ہو گیا ہے۔ موسمیات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر 44 سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشوں نے زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ سروسز ہسپتال سمیت مختلف طبی مراکز میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مریضوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موسلادھار بارشوں کی وجہ سے موٹروے ایم 2 اور ایم 3 پر ٹریفک معطل ہے۔ علاوہ ازیں، بارشوں کے باعث بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور لاہور میں 400 سے زائد فیڈر زٹرپ کر گئے ہیں۔

لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، قصور، پاکپتن، سرگودھا، جہلم، مری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

حکام نے عوام سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

بعد از نماز جنازہ انہیں ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

فیصل آباد: معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے مدنی مسجد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ بعد از نماز جنازہ انہیں ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار کی میت فیصل آباد لائی گئی اور الائیڈ ہسپتال میں رکھی گئی ہے۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ ہیں۔

یاد رہے کہ سردار کمال دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

سردار کمال اپنی مزاحیہ اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتے رہے۔

ان کی وفات پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت ان کے لاکھوں مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll