جی این این سوشل

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

بعد از نماز جنازہ انہیں ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

فیصل آباد: معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے مدنی مسجد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ بعد از نماز جنازہ انہیں ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار کی میت فیصل آباد لائی گئی اور الائیڈ ہسپتال میں رکھی گئی ہے۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ ہیں۔

یاد رہے کہ سردار کمال دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

سردار کمال اپنی مزاحیہ اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتے رہے۔

ان کی وفات پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت ان کے لاکھوں مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان

ن لیگ سے حکومت بنانا مجبوری تھی ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو آفر کی تھی کہ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہمیشہ کی طرح الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا ہے، ملک موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ سے حکومت بنانا مجبوری تھی ، گورنر پنجاب

فیصل آباد :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے  کہا ہے ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ،ن لیگ کے ساتھ ہمارا محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق   گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے  فیصل آباد میں  پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی رہنماؤں، تاجروں، صنعتکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں، ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، یہ مناسب نہیں کہ ہم گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر صرف عوام کی پریشانی کو دیکھتے رہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو آفر کی تھی کہ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہمیشہ کی طرح الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا ہے، ملک موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف حکومت میں آئینی عہدے لئے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کا نمائندہ ہوں۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی

نوٹیفکیشن کے مطابق   پٹرول کی قیمت میں 6روپے 17پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ،   ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی    ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی

حکومت نے عوام کے لئے بڑا ریلیف جاری کر دیا ، حکومت  نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری   دے دی ، نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق   پٹرول کی قیمت میں 6روپے 17پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ،   ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی    ہوئی ہے۔ 

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے جبکہ  لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی  ۔  

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ  کی  جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر چینی کی برآمد معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں مقررہ بینچ مارک سے 2 روپے 56 پیسے بڑھنے پر حکومتی کابینہ کمیٹی نےچینی کی برآمد معطل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن سےچینی کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ حکومتی کابینہ کمیٹی شوگر ملز مالکان کومختص برآمدی کوٹہ معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی کی ریٹیل فی کلو قیمت ای سی سی کے مقررہ بینچ مارک سے بڑھ چکی ہے، ای سی سی نےچینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کابینچ مارک 145  روپے 15 پیسے مقرر کیا تھا، جبکہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 147 روپے71 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll