جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور

 

لاہور : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100 انڈیکس 203 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78 ہزار 15 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد کو عبور کر گیا ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 100 انڈیکس 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ بدھ کے روز مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا لیکن آج کی تیزی نے سرمایہ کاروں کو سکون کا سانس لیا ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ مثبت رجحان مختلف مثبت اشاروں کی بدولت ہے جن میں معیشت میں بہتری، سرمایہ کاری میں اضافہ اور سیاسی صورتحال میں استحکام شامل ہیں۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی امید ہے۔

پاکستان

ادارے جب سمجھیں گے تب پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ لے لیں گے، احسن اقبال

فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادارے جب سمجھیں گے تب پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ لے لیں گے، احسن اقبال

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست سے خود کو علیحدہ رکھنا ہے اس لیے فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے جب کہ  ادارے جب سمجھیں گے تب پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ لے لیں گے۔

احسن اقبال نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے اپنے انٹرویو میں کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت پر کہا ہے کہ اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے کیونکہ فوج نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ سیاست سے علیحدہ رہنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں فوج سے کس بات پر مذاکرات کرنے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اسے گھوڑے پر سوار کرکے وزیراعظم ہاؤس پہنچائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی اپناطرز عمل بدلے اور قوم و اداروں سےمعافی مانگے تو قومی دھارے میں شامل ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی اداروں سے معافی مانگے تاکہ قومی سیاست میں راستہ بن سکے، موجودہ طرز سیاست کے ساتھ پاکستان میں پی ٹی آئی کی گنجائش نہیں۔

ن لیگی رہنما نے پی ٹی پی پرپابندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کسی جماعت پر پابندی صرف حکومت کی خواہش پر نہیں ہوسکتی، حکومت کو پابندی کی اعلیٰ عدالت سے توثیق بھی لینا ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پابندی کا فیصلہ بیرون ممالک مہم چلانے کے بعد لیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عدلیہ اگر عدم استحکام لاتی ہے تو یہ پاکستان کی خدمت نہیں، ملک اس وقت تناؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت 

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں پی ٹی آئی جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت 

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو جلسے کی اجازت دے دی۔اسٹیٹ کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 22 جولائی کو درخواست دی ک 26 جولائی کو احتجاج کرنا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کس فیصلے پر توہین عدالت ہے؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ دو آرڈرز ہم نے پاس کئے تھے۔

عدالت نے کہا کہ آپ نےلکھا 20 اگست کے بعد کسی جگہ جلسہ احتجاج کرسکتے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا کہ توہین عدالت تواس پرنہیں بنتی، جج نے درخواست آپ کو بھیجی۔

عدالت نے کہا کہ فیض آباد بلاک ہوا اس کے نقصانات قوم کوہورہے ہیں، ڈی چوک پر تواحتجاج پر مکمل پابندی عائد کردیں، پچھلے فیض آباد دھرنے میں کتنے لوگ ایمبولینس میں فوت ہوئے؟

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کردیںگے، صرف یہ تو نہیں ہو سکتا یہ اپوزیشن میں ہیں، کیا آپ نے پارک میں احتجاج کی اجازت دی؟عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارک پارک ہے اسے پارک رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، جہاں انہیں دفن کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا

تہران: قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ آج تہران میں فلسطین سکوائر پر ادا کی گئی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی، جس میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، جہاں انہیں دفن کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان سمیت متعدد ممالک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تھی اور آج بھی مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll