جی این این سوشل

پاکستان

پچیس کروڑ عوام اور اوور سیز پاکستانیوں نےہم سے امیدیں باندھ لی ہیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بھی بڑے شوق اور توجہ سے آپ کو دیکھ رہے ہیں حالات بدل رہےہیں کوئی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پچیس کروڑ عوام اور اوور سیز پاکستانیوں نےہم سے  امیدیں باندھ لی ہیں، امیر جماعت اسلامی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنے سے پچیس کروڑ عوام اور اوور سیز پاکستانیوں نے امیدیں باندھ لی ہیں،  امریکہ اور اسرائیل دہشت گرد  ہیں،  اسلامی  ممالک پر ان کے غلام مسلط ہیں عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے  ہوں۔ 


لیاقت باغ میں ساتویں روز کے دھرنے کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دھرنا جاری رہے گا، حکمرانوں کے لیے سیدھا راستہ یہی ہے کہ وہ مطالبات تسلیم کرلیں ورنہ ہم پھر دو دن بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،  اگر مذاکرات میں سچ جھوٹ اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنا ہے تو پھر میڈیا کے سامنے مذاکرات کرلو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ سمجھا ہو گا کہ یہ ایک دن رک کر چلے جائیں گے اور بعد میں کہیں گے یہ پچیس کروڑ لوگوں کا حق چاہیے مگر آپ نے اس  دھرنے کو کامیاب اور تاریخی دھرنا دیا بنا رکھا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے چند لوگ اس لوٹ مار میں شامل ہیں،  جماعت اسلامی ایک سیاسی حقیقت بن کر ابھری ہے، کے پی،  سندھ اور  بلوچستان سے لوگ اس تحریک میں شامل ہو رہے ہیں۔  جب ہم آئے تھےتو ارد گِرد کے لوگ پریشان تھے مگر جب وہ آپ کو دیکھتے ہیں تو پوری آبادی آج ہمارے ساتھ کھڑی  ہوگئی ہے۔  جماعت اسلامی ایک سنجیدہ جماعت ہے اس نے یہ بیڑہ اٹھایا ہے جو بجلی کے بل ہیں اںکو کم کروانا ہے آئی پی پیز کے دھندے کو پاکستان کے عوام کی جان چھڑانی ہے،  یہ وڈیرہ شاہی مائنڈ سیٹ سے سیاسی جماعتوں کو یرغمال بناتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بھی بڑے شوق اور توجہ سے آپ کو دیکھ رہے ہیں حالات بدل رہےہیں کوئی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے، آپ سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم بجلی کے گرائے گئے بموں کو روکیں گے،  فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،  لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہےہیں،  تاجر بھی پریشان ہیں۔

صحت

24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24 گھنٹوں میں پنجاب  میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے ۔


ایک ہفتہ میں 528 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1371 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے107لاہور سے 6ڈینگی کے کیس رپورٹ گوجرانوالہ سے3جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے 2-2 کیس رپورٹ ہوئے ۔

جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر کے درمیان اہم دو طرفہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی۔

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی باکسر  عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

بنکاک: ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا تو چند سیکنڈ بعد ہی عثمان کا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے۔

بھارتی باکسر کے ابھی سانس بحال ہی ہوئے تھے کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا، پھر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا، مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ جاری رہا۔

باکسنگ رنگ میں عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے اور بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد عثمان وزیر نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll