آج نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی


اسلام آباد: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی حالیہ شہادت پر پاکستان بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فلسطین میں اسرائیل کے ظلم و ستم پر ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم کے حوالے سے گہرے افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے 9 ماہ سے جاری اسرائیلی ظلم کی شدید مذمت کی اور اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم کو امت مسلمہ کے لیے ایک المیہ قرار دیا اور اجلاس میں مطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں کو فوری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ضیاء، نیشنل پارٹی کے سربراہان و سینئر نمائندے شریک ہوئے۔ شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔
اجلاس میں شرکاء نے اس واقعے کو فلسطینیوں پر جاری ظلم بند کرنے اور خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات عالمی امن کو تباہ کرنے اور خطے میں مزید کشیدگی کی فضا کو ہوا دیتے ہیں۔

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 6 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 گھنٹے قبل