جی این این سوشل

تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار

26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 14.39 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 9.10 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.87 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 5.28 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ یہ ملک کی اقتصادی استحکام کی ایک اہم نشانی ہے۔

تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 75 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.39 ارب ڈالر ہوگئے

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 75 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 75 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.39 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 75 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.39 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 26 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.10 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.28 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 75 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے،صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہاکہ کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے۔صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

وزیراعلیٰ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور گیس میں صوبے کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلی ہے اسے زیادہ فائدہ ملنا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ثقافتی تنوع کا شہر ہے اور یہاں ہر زبان بولی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کی قلت جیسی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا ، نکاتی ایجنڈہ جاری

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی ،اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا ، نکاتی ایجنڈہ جاری

اسلام آباد : اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت کل صبح گیارہ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ محسن نقوی دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں ترمیم کابل ایوان میں پیش کریں گے ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے ،قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 ایوان میں پیش کی جائے گی ۔  

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی ،اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا ،پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری بھی حاصل کی جائےگی ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll