جی این این سوشل

پاکستان

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

وزارت پاور ڈویژن نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں پاور سیکٹر کی 12 تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مرحلہ وار ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہو گی، دوسرےمرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری ہو گی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار ڈائریکٹرز تعینات کیے تھے۔

جرم

ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ: دو پولیس اہلکار شہید

ججز اس حملے میں بال بال بچ گئے، شہید اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ: دو پولیس اہلکار شہید

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ججز کے ایک اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب پیش آیا۔ حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمدشہید ہو گئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ججز اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔

شہید اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تھا۔ ان کی شہادت پر پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے، جسٹس طارق محمود جہانگیری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی بیرون ملک جانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار کےدوران سماعت موقف اپنایا کہ شبلی فراز پر 4 ایف آئی آرز ہیں اور وہ سب میں ضمانت پر ہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراؤنڈ ہے؟جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ،وزیر اعظم سمیت دیگر رہناؤں کی شرکت

غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد کے خطیب مفتی احمد الرحمن نے پڑھائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ،وزیر اعظم سمیت دیگر رہناؤں کی شرکت

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون ،انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم و سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان، عامر ڈوگر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی و سینٹ کے افسران و ملازمین اور میڈیا کے نمائندگان افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد کے خطیب مفتی احمد الرحمن نے پڑھائی۔ اس موقع پر اسماعیل ہنیہ کی روح کے ایصال ثواب اورفلسطین کی آزادی ، فلسطینی عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ اور امت مسلمہ کی یکجہتی کےلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll