Advertisement

ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ: دو پولیس اہلکار شہید

ججز اس حملے میں بال بال بچ گئے، شہید اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 2nd 2024, 8:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ: دو پولیس اہلکار شہید

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ججز کے ایک اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب پیش آیا۔ حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمدشہید ہو گئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ججز اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔

شہید اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تھا۔ ان کی شہادت پر پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Advertisement