پاکستان
ترکی بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف سٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ
دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا
ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے وفد کی قیادت ترک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدم کوچر نے کی، ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، وفد نے مزار قائد پر حاضری بھی دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا ۔
آئی ایس پی آئی کا کہنا ہے کہ اس مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین مشترکہ آپریشنز میں تعاون کو فروغ ملے گا، ترک بحریہ کے جہاز اور وفد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے عوام بالخصوص بحریہ کے مابین دیرینہ تعلقات کو تقویت ملے گی۔
دنیا
بھارت: مبینہ چوری کے الزام پرنوجوان کو برہنہ کر کے ڈانس کروانے کی ویڈیو وائرل
پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے
راجستھان : بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں ایک دلت برادری سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے کو مبینہ چوری کے الزام میں برہنہ کرکے زبردستی ڈانس کروایا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں لڑکے کو تار چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کے بعد کچھ افراد نے مل کر لڑکے کو برہنہ کرکے اس کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلادی۔
پولیس نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی گئی اور متاثرہ لڑکے کے گھر جا کر اس کے والدین سے رابطہ کیا گیا۔ لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک کامیڈی شو میں گیا تھا جہاں اس کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک کیا گیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
پاکستان
نواز شریف کی شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع
نواز شریف مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے، ذرائع
آئینی ترامیم کا معاملہ، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جہاں مولانا فضل الرحمان سےحکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی مجوزہ ترامیم کے پیش نظر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے گھر آمد کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومتی وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی لیکن وہ انہیں راضی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا، حکومتی وفد میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگا۔
حکومتی وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڈ شامل تھے، مولانا کی جانب سے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس پر حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ مولانا کے موقف سے وزیراعظم کو آگاہ کر کے دوبارہ رابطہ کریں گے۔
پاکستان
آئینی ترامیم کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کا اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نےدو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ سے متعلق اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار اختر مینگل نے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
جرم 11 گھنٹے پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
دنیا 2 دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
جرم ایک دن پہلے
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ