جی این این سوشل

پاکستان

شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی ،بیرسٹر گوہر نے تردید کر دی

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ اور کور کمیٹی کے ارکان نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی ،بیرسٹر گوہر نے تردید کر دی
شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی ،بیرسٹر گوہر نے تردید کر دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ اگر کوئی ایسا اقدام ہوتا تو انہیں آگاہ کیا جاتا کیونکہ وہ خود پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت اور پارٹی کے کسی بھی ممبر کو پارٹی سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت عمران خان کے وفادار ترین ساتھیوں میں شامل ہیں اور ان کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام سنگین خلاف ورزیوں کی بناء پر اٹھایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ اور کور کمیٹی کے ارکان نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی تھی۔ کور کمیٹی نے اپنے اجلاس میں شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کھیل

پیرس اولمپکس کی دوڑ سے مزید دو پاکستانی کھلاڑی باہر

پیرس اولمپکس سے آج باہر ہونے والی دوسری خاتون ایتھلیٹ کسمالہ طلعت تھیں جنہوں نے 25 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کوالیفکیشن میں حصہ لیا لیکن وہ فائنل راؤنڈ میں بھی جگہ نہ بنا سکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیرس اولمپکس کی دوڑ سے مزید دو پاکستانی کھلاڑی  باہر

پیرس: پاکستانی سپرنٹر فائقہ ریاض نے 100 میٹر کی دوڑ  میں حصہ لیا۔ 

فائقہ ریاض نے مقررہ فاصلہ 12.49 سیکنڈز میں مکمل کیا ، فائقہ ریاض نہ تو اپنی ہیٹ کے ٹاپ 10 میں اور نہ ہی اگلے 5 مجموعی طور پر بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہوئیں اور اس طرح وہ 100 میٹر ریس کے فائنل راؤنڈ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔


پیرس اولمپکس سے آج باہر ہونے والی دوسری خاتون ایتھلیٹ کسمالہ طلعت تھیں جنہوں نے 25 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کوالیفکیشن میں حصہ لیا لیکن وہ فائنل راؤنڈ میں بھی جگہ نہ بنا سکیں۔

کسمالہ طلعت 40 شوٹرز میں 22 ویں نمبر پر رہیں۔ اس طرح پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی تینوں پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے سات قومی ایتھلیٹس میں سے پانچ باہر ہو گئے ہیں، صرف شوٹر غلام بشیر اور ارشد ندیم ابھی کھیل میں باقی ہیں ۔


ان کے علاوہ دو پاکستانی تیراک اور ایک شوٹر گلفام جوزف پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوسیمی فائنل میں شکست 

مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں اور میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوسیمی فائنل میں شکست 

ناروے میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فائنل میں پاکستان کی نوجوان اور امید افزا اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں ناروے کے فورڈ آئی ایل کلب سے شکست کھادی ہے۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں اور میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ جس میں پاکستان کی ٹیم 4-3 سے شکست کھادی۔

یہ پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، خاص طور پر جب کہ گزشتہ سال بھی وہ فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہی شکست کھادی تھی۔

تاہم، پاکستانی ٹیم اب بھی ناروے کے سوترا کلب کے خلاف تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک نیا موقع ہوگا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ

پاکستان کے موسمیاتی محکمے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی شدید خطرہ ہے۔

سندھ میں مٹھی، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گردونواح میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ان علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll