Advertisement
پاکستان

عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رؤف حسن کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر 6 اگست کو سماعت کا نوٹس جاری کیا 

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 3rd 2024, 6:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے رؤف حسن کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر 6 اگست کو سماعت کا نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ایک عدالت نے رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی تھی۔

Advertisement