Advertisement
پاکستان

پاکستان اور عراق کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 

عراقی شہریوں کیلئے ویزا فری سہولت پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 3 2024، 6:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور عراق کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراقی شہریوں کیلئے ویزا فری سہولت پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

ایک اعلیٰ سطحی عراقی وفد کے پاکستان دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تہامیر اسماعیل کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور مختلف اہم معاملات پر بات چیت کی۔

دونوں ممالک نے عراقی شہریوں کے لیے پاکستان میں ویزا فری سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی بہن بھائیوں کے لیے پاکستان میں ویزا فری سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

عراقی وفد نے پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

Advertisement
Advertisement