جی این این سوشل

تجارت

سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلی سندھ

وزیراعلی نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت حکومت تقریباً دو لاکھ گھروں کو سولر پینل مہیاکرے گی جس سے بجلی کی قلت اور بجلی کے بلوں کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلی سندھ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا جو کہ صاف اور سرسبز توانائی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج (ہفتہ) کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعلی نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت حکومت تقریباً دو لاکھ گھروں کو سولر پینل مہیاکرے گی جس سے بجلی کی قلت اور بجلی کے بلوں کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حکومت ہی کر ے گی ، فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پربھی پابندی لگی تھی لیکن پارلیمنٹ میں چلی گئی، حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگانی ہے یا نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حکومت ہی کر ے گی ، فیصل کریم کنڈی

سرگودھا : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانی ہے یا نہیں۔ 

سرگودھا میں گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے مڈھ رانجھا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کئی سیاسی پارٹیوں پرپابندیاں لگیں لیکن وہ ختم نہیں ہوئیں، پاکستان میں ووٹ شخصیات کا ہوتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی فیصلہ کریگی کہ وزارتیں لینی ہیں یانہیں، پشاور پریس کلب میں ایک وزیرنے صوبے کی قیادت پرچارج شیٹ لگائی۔

گورنر کے پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پربھی پابندی لگی تھی لیکن پارلیمنٹ میں چلی گئی، حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگانی ہے یا نہیں۔

گورنرخیبرپختون خوا نے کہا کہ اس وزیرنےاپنی ہی حکومت پربھتہ خوری اوررشوت کے الزامات لگا دیے، یونیورسٹیزکی زمینیں بیچنی شروع کردیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھرنا حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا ، نائب امیر جماعت اسلامی

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عارضی شٹرڈاون احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنا حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا ، نائب امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا خاتمے کی دھمکیاں حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا باعث بنیں گی۔

عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو فارم 47، کی حکومت ٹھہراور سنبھل نہ سکے گی، ۔حکومت عوام کا معاشی قتل کرکے ملک دشمنی کر رہی ہے۔

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عارضی شٹرڈاون احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہیں، جبکہ ملک میں کاروبار، زراعت اور صنعت کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔

 لیاقت بلوچ  نے کہا کہ آج اسماعیل ہنیہ شہید کی اپیل پر یوم اسیران فلسطین منایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اگست کو طلب کر لیا

اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اگست کو طلب کر لیا

لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اگست کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست دوپہر دوبجے طلب کیا، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll