جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق یہ فنڈز فنانس ڈویژن نے پاکستان ریلوے کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کیے گئے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
‏ ریلوے کے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے ریونیو اور ڈپازٹ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی ،رقم منتقل کرنیکاانکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا ،رقم کی منتقلی متعلقہ اتھارٹی کے اجازت کے بغیر منتقل کی گئی۔
 رونیو اکاونٹ میں64کروڑ 21لاکھ 70ہزار روپے منتقل کئے گئے، ڈپازٹ اکاؤنٹ میں پچاس کروڑ روپے منتقل کئے گئے ،وزارت خزانہ کی پیشگی اجازت کے بغیر سرمایہ کاری یا کسی اور جگہ جمع کرنے کے لیے عوامی اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکالی جا سکتی۔
رپورٹ کے مطابق یہ فنڈز فنانس ڈویژن نے پاکستان ریلوے کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کیے گئے تھے، مخصوص منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنانس ڈویژن کی طرف سے پاکستان ریلوے کو فراہم کیے گئے، پی ایس ڈی پی فنڈز کو کسی دوسرے مقصد کے لیے منتقل یا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ 
 کنٹرولنگ آفیسر کا فرض ہے کہ فنڈز عوامی مفاد میں اور ان مقاصد کے لیے خرچ کیے گئے ہیں یا نہیں، ریلوے مینجمنٹ کیجانب سے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی غیر مجاز تھی اور اس سے فنڈز کا غلط استعمال ہوتا ہے، رقوم کی منظوری کے بغیر منتقل کو روکا جائے اور مستقبل بغیر اجازت فنڈز کو منتقل نہ کیا جائے۔

پاکستان

مخصوص نشستیں : جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اخترکا اختلافی نوٹ جاری

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ معاملہ کبھی متنازع ہی نہیں تھا، کسی عدالتی کارروائی میں یہ اعتراض نہیں اٹھایا گیا کہ اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستیں : جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اخترکا اختلافی نوٹ جاری

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے معاملے پر جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
  جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا ،دونوں ججز کا اختلافی فیصلہ29صفحات پر مشتمل ہے۔
  اختلافی نوٹ کی تفصیل :   
اختلافی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے بطور سیاسی جماعت عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا، حتیٰ کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے بھی آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا، دو ججز نے اختلافی فیصلے میں اکثریتی فیصلہ تاحال جاری نہ ہونے پر سوالات اٹھا دیے ،مختصر فیصلہ سنانے کے بعد 15 دنوں کا دورانیہ ختم ہونے کے باوجود اکثریتی فیصلہ جاری نہ ہو سکا۔    
پی ٹی آئی اس کیس میں فریق نہیں تھی، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آرٹیکل 175 اور 185 میں تفویض دائرہ اختیار سے باہر جانا ہو گا، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 51، آرٹیکل 63 اور آرٹیکل 106 کو معطل کرنا ہو گا۔    
کوئی ریاستی ادارہ ایسے عدالتی حکم کا پابند نہیں جو آئین سے مطابقت نہ رکھتا ہو، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی سقم موجود نہیں ہے، پشاور ہائیکورٹ کیجانب سے سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کو خارج کرنے کا فیصلہ درست تھا، الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کی روشنی میں مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیں۔    
اختلافی نوٹ میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے چار خطوط بھی شامل ہیں،آزاد امیدواروں کو الیکشن کمیشن قومی اسمبلی اور تینوں صوبائی اسمبلیوں میں طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد تسلیم کیا، 39 یا 41 اراکین اسمبلی جس کا مختصر اکثریتی فیصلے میں حوالہ دیا گیا ہے ۔ 

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ معاملہ کبھی متنازع ہی نہیں تھا، کسی عدالتی کارروائی میں یہ اعتراض نہیں اٹھایا گیا کہ اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کیا،تحریکِ انصاف الیکشن کمیشن اور نہ ہی ہائیکورٹ میں فریق تھی، سپریم کورٹ میں فیصلہ جاری ہونے تک پی ٹی آئی فریق نہیں تھی۔
13رکنی فل کورٹ کی آٹھ سماعتوں میں سب سے زیادہ وقت کا استعمال ججز کے سوالات پر ہوا، دوران سماعت کچھ ججز نے یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جا سکتی ہیں؟ کوئی بھی وکیل مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر متفق نہ ہوا،کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے بھی دلائل میں واضح کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے سے اتفاق نہیں کرتا۔    
80 اراکین کی قسمت کا فیصلہ سپریم کورٹ نے انہیں سنے بغیر کر دیا، ان اراکین کا سنی اتحاد کونسل میں جانا متنازع تھا ہی نہیں، ناصرف سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں خارج کی گئیں بلکہ وہ آزاد اراکین جنہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی انہیں سنے بغیر سنی اتحاد کونسل سے چھینا گیا، سپریم کورٹ جب کوئی اپیل سنی ہے تو اس کا اختیار سماعت محدود ہوتا ہے جسے اکثریتی فیصلے میں نظر انداز کیا گیا۔
پی ٹی آئی کو اگر مخصوص نشستیں دی جاتی ہیں تو یہ عدالت کا اپنی جانب سے خود سے تخلیق کردہ ریلیف ہوگا، سنی اتحاد کونسل کو قومی و صوبائی اسمبلیوں سے باہر نکال دیا گیا، ہمارا واضح مؤقف ہے کسی بھی آئینی ادارے کو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ایسے فیصلے پر عمل کرے جو آئین کے مطابق ہی نہ ہو، اگر یہ 80 اراکین اسمبلی اکثریتی فیصلے کی وجہ سے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہیں تو یہ ان کے اپنے حلف کی خلاف ورزی ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

لاہور:پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

 ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 78 کارروائیاں کیں، جن میں 79 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 3 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔  گرفتار  دہشت گردوں میں عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، داعش اور سپاہ محمد سے ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال، فیصل آباد اور خوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد 1625 گرام، دستی بم 03، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹر 3، سیفٹی فیوز وائر 8 فٹ، پمفلٹ 12، اسٹیکرز 10، اور 22250 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔  انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مقدمات درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 952 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 32065 افراد کو چیک کیا گیا، 506 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 192 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 173 بازیابیاں کی گئیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہالینڈ نے اسرائیل کیلئے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کردیں

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالینڈ نے اسرائیل کیلئے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کردیں

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق ایئر فرانس کا بازو سمجھی جانے والی ڈچ ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔پروازوں کی منسوخی کی وجہ خطے میں جنگی کشیدگی میں اضافہ اور ایک بڑی جنگ کے چھڑنے کا خطرہ ہے۔

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس خطے میں فضائی سفر کا کاروبار لمبے عرصے تک متاثر رہے۔ واضح رہے کہ ایئر فرانس اس سےقبل لبنان کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll