Advertisement

 کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

منگل تک کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 4th 2024, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

کراچی : شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل تک کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

شہر میں بادلوں کا ڈیرہ ہے اور موسم مرطوب ہے۔ شہر کے کچھ علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگست کے مہینے میں موسم خوشگوار رہے گا۔ رات گئے شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اور نصف شب کے دوران قائد آباد میں 4 ملی میٹر، کیماڑی اور شارع فیصل پر ایک ملی میٹر جبکہ گلشن معمار میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement