Advertisement
تفریح

ملتان: ریکس تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

ایک نوجوان نے موقع پر پہنچ کر ملزم سے پستول چھین لیا، اس واقعے کے بعد اداکارہ ندا چوہدری کو اپنی پرفارمنس چھوڑنی پڑی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 4 2024، 5:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملتان: ریکس تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

ملتان : ملتان کے ریکس تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران ہونے والی فائرنگ نے سکیورٹی کے انتظامات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کس طرح فائرنگ کر رہا تھا۔ تاہم ایک نوجوان نے موقع پر پہنچ کر ملزم سے پستول چھین لیا۔ اس واقعے کے بعد اداکارہ ندا چوہدری کو اپنی پرفارمنس چھوڑنی پڑی۔

اس واقعے کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ انتظامیہ کو ناقص سکیورٹی کے الزامات میں گھیر رہے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ریکس تھیٹر کو سیل کر دیا جائے اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement