جی این این سوشل

پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایات، عمران خان نے کمیٹی تشکیل دیدی

تین رکنی کمیٹی وزراء اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایات، عمران خان نے کمیٹی تشکیل دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو وزرا اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر بدعنوانی اور گورننس سے متعلق کمیٹی قائم کردی ہے جس میں سابق گورنر شاہ فرمان، معاون خصوصی مصدق عباسی اور قاضی انور شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کمیٹی ارکان کو بانی پی ٹی آئی نے خود نامزد کیا ہے، کمیٹی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھے گی اور تمام محکموں کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کمیٹی وزرا اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزمات کی تحقیقات کرے گی، الزام ثابت ہونے  پر متعلق وزیریا انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف محکموں میں بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔

پاکستان

یوم استحصال کل منائے جائے گا ، اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ

اس دن کے موقع پر جموں وکشمیر کا تنازع، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے وعدوں سے انحراف کو اجاگر کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوم استحصال کل منائے جائے گا ، اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں یوم استحصال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو کل منایا جائے گا۔

وزیراعظم کو یوم استحصال کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

یوم استحصال5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اورغیرقانونی بھارتی اقدام کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت

کیلئے خصوصی دن کے طور پر منایا جاتاہے۔

اس دن کے موقع پر جموں وکشمیر کا تنازع، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے وعدوں سے انحراف کو اجاگر کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایک مرکزی تقریب کے انعقاد کی منظوری دی گئی جس میں پاکستانی اور کشمیری رہنما شرکت کریںگے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم کا کل مظفرآباد کا دورہ متوقع ہے۔

5 اگست 2019  کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرینگے۔

وزیراعظم اس موقع پر ایک خصوصی پالیسی بیان بھی جاری کرینگے۔یوم استحصال کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں، آزادجموںوکشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی واک اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گورنر ہاؤس سندھ  کے باہر اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری کی خودسوزی کی کوشش

کل میرے بھائیوں سے شہر میں موبائل چھینا گیا، میں کمپلین لکھوانے گیا تو میری درخواست نہیں لی گئی، شہری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر ہاؤس سندھ  کے باہر اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری  کی  خودسوزی کی کوشش

کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ  کے باہر اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ کل میرے بھائیوں سے شہر میں موبائل چھینا گیا، میں کمپلین لکھوانے گیا تو میری درخواست نہیں لی گئی۔

شہری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی جارہی اس لئے خود کو آگ لگا رہا ہوں۔

شہری نے مزید کہا کہ کراچی کے حالات سے تنگ آکر یہ قدم اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

 

 
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر واپسی، تعداد 6 لاکھ سے تجاوز

گزشتہ دو ہفتوں میں مزید 15 ہزار سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس جا چکے ہیں،سرکاری اعدادوشمار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر واپسی، تعداد 6 لاکھ سے تجاوز

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیز رفتار سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں میں مزید 15 ہزار سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، 3 اگست تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 75 ہزار سے زائد افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

واپس جانے والوں میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ انہیں 489 گاڑیوں میں افغانستان منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے ملک میں سکیورٹی اور معاشی چیلنجز پیدا کیے ہوئے تھے۔ ان کی واپسی سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کی امید ہے۔ علاوہ ازیں، مقامی آبادی کو بھی روزگار کے مزید مواقع میسر آ سکیں گے۔

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دونوں ادارے مل کر ملک میں امن و امان قائم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

افغانستان میں جاری بحران کی وجہ سے لاکھوں افغان شہری پاکستان میں پناہ گزین کی حیثیت سے رہ رہے تھے۔ پاکستان نے انہیں انسانی بنیادوں پر پناہ دی تھی۔ تاہم، اب حالات میں تبدیلی کے پیش نظر، حکومت نے انہیں واپس جانے کی اپیل کی تھی۔

اس عمل سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بھی بہتری آنے کی امید ہے۔** دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے علاقائی امن و استحکام کو فروغ مل سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll