- Home
- News
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع
حماس کی شوریٰ کونسل کے اجلاس میں نئے سربراہ کا فیصلہ ہو گا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی تحریک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے وسیع مشاورتی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حماس کی شوریٰ کونسل کے اجلاس میں نئے سربراہ کا فیصلہ ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے کئی اعلیٰ عہدیدار اسماعیل ہنیہ کی جگہ لے سکتے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ کے نائب صالح العاروی اُن کے بعد ازخود حماس کے سربراہ بن سکتے تھے لیکن وہ پہلے ہی جنوری میں اسرائیل کے ایک حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔
حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جو معتدل طبیعت کے مالک ہیں۔ اسی طرح خلیل الحیہ جنہیں حماس میں ایک مضبوط شخصیت سمجھا جاتا ہے اور اسماعیل ہنیہ کے قریبی ساتھیوں میں بھی شمار کیا جاتا تھا، انکا نام بھی زیرِ غور ہے۔
ہنیہ کے ایک اور نائب زاہر جبارین ہیں، جنہیں حماس کے مالیاتی اور انتظامی امور میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے حماس کا سی ای او کہا جاتا ہے۔ ایران سے قریبی تعلقات ہونے کی وجہ سے انکے بھی حماس کے اگلے سربراہ بننے کے امکانات ہیں۔
فلسطینی تنظیم کے ایک اور اہم ترین رہنما یحییٰ السنوار جو غزہ میں جاری جنگ کی قیادت کر رہے ہیں، وہ بھی اسماعیل ہنیہ کی جگہ سنبھال سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ تھے۔ انہیں 31 جولائی کو تہران میں اُس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 16 minutes ago
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 hours ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- an hour ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 20 minutes ago
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 30 minutes ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 hours ago