Advertisement
پاکستان

او آئی سی کا بھارتی تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ

بیان میں اوآئی سی نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیاہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 6 2024، 4:00 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
او آئی سی کا بھارتی تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ

اسلامی تعاون کی تنظیم نے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کے احترام اور 5 اگست 2019 اور اس کے بعدبھارت کی طرف سے کئے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی یکطرفہ تنسیخ کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک بیان میں تنظیم کے سربراہ اجلاس کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے بارے میں اوآئی سی کی وزرائے خارجہ کی کونسل کی قراردادوں کا اعادہ کیاگیا۔

بیان میں اوآئی سی نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیاہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری پر بھی زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے کوششیں تیز کرے ۔

Advertisement
Advertisement