جی این این سوشل

دنیا

بنگلہ دیش کے صدر کا خالدہ ضیا ء کی رہائی کا حکم

خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا ،78 سالہ خالدہ ضیاء حزب اختلاف کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلہ دیش کے صدر کا خالدہ ضیا ء کی رہائی کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے خالدہ ضیا ء کی رہائی کا حکم  دیدیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا ،78 سالہ خالدہ ضیاء حزب اختلاف کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ ہیں ۔

وہ 1991 میں بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔ ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز اپنے شوہر ضیاء الرحمن کے قتل کے بعد ہوا، جو 1977 سے 1981 تک بنگلہ دیش کے صدر رہے اور 1978 میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔

خالدہ ضیاء کو متعدد صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور وہ اکثر طبی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک سفر کرتی رہی ہیں۔ 2018 میں، انہیں بدعنوانی کی سزا کے بعد جیل بھیج دیا گیا، وہ 2001 سے 2006 تک بھی وزیر اعظم رہیں۔

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر

لاہور :پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 37 کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، مکھیوں کو پکڑنے کے لیے جال استعمال کریں اور ڈینگی کے مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مکمل آستین کے کپڑے پہنیں۔

صحت کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

لاہور : پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ 

اس نوٹیفکیشن کے مطابق اب سول کورٹ سے کسی بھی آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کے لیے صرف 100 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اسی طرح، ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے 500 روپے کی فیس مقرر کی گئی ہے۔

پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست یا سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست پر بھی اب صرف 500 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

اسی طرح، کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو اور سول کورٹ میں 10 ہزار روپے سے کم ویلیو کے کیسز میں درخواست پر صرف 10 روپے کی فیس اور کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر بھی صرف 10 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 2577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 228308 روپے ہو گئی ہے۔ یہ دونوں قیمتیں ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll