عدالت نے پراسیکیوٹر راجا نوید کی رؤف حسن کی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی


اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
جج طاہر عباس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کیس کی سماعت کی ، جس سلسلے میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور رؤف حسن کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ احمد وقاص کے بیان کے فوراً بعد ہی رؤف حسن کو کیس میں نامزد کردیا تھا، پولیس کو معلوم ہوا کہ رؤف حسن نے بارودی مواد خریدنے کے لیے پیسے دیے، ان کے خلاف کیس میں ناقابل ضمانت دفعات لگی ہیں۔
رؤف حسن کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے کہ مقدمے میں رؤف حسن نامزد نہیں، ایف آئی آر بلائنڈ ہے، رؤف حسن پر بارودی مواد کی فنانسنگ کا الزام ہے مگر وہ بارودی مواد کے ہمراہ یا جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں ہوئے۔
اس دوران پراسیکیوٹر راجا نوید نے رؤف حسن کی درخواستِ ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے رؤف حسن کی 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 گھنٹے قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- ایک گھنٹہ قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل




