جی این این سوشل

تجارت

خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے ایک کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس اور 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے، ترجمان اوجی ڈی سی ایل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

ترجمان اوجی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا، راجگر ایکسپلوریٹری کنواں ون کی کھدائی 9 جنوری کوشروع کی گئی۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ کنواں کی 3774 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی، ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے ایک کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے، کنواں ون سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی پیداوارسےاس علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی خیبرپختونخوا میں ٹل بلاک میں رزگیر ون کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا تھا، کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک گیس ملے گی۔ کنویں کی کھدائی اس سال جنوری میں شروع کی گئی تھی۔

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کا راج ہے ،شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی شہروں میں بارش متوقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کا راج ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ لاہور شہر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 163 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

مری، گلیات، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکا نہ صاحب، لاہور اور قصور میں بارش کا امکان ہے جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیں گے،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترمیمی بل کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

اسد قیصرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کھانے پرمدعو کیا ہے۔ ہم نے مسودوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیمی بل کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پرحکومتی مسودہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ مسترد کرتے ہیں۔ 

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے گھر پر مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہم نے ان کا مسودہ مکمل مسترد کردیا ہے۔ اس وقت تو وہ یہ بھی کہنے لگے ہیں کہ کوئی مسودہ تھا ہی نہیں۔ اگر کوئی مسودہ نہیں تھا تو پھر جو فراہم کیا گیا تھا وہ کیا تھا؟

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی کو مسودہ فراہم کیا گیا کسی کو نہیں کیا گیا وہ کیا تھا۔ یہ مسودہ کسی بھی لحاظ سے ہمیں قابل قبول نہیں ہوگا۔  اس مسودے کو قبول کرنا قوم کی امانت میں خیانت ہوگا۔ اگرہم اس مسودے پرساتھ دیتے تو اس سے بڑی امانت میں خیانت نہیں ہوسکتی تھی۔

صحافی نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے آپ کے حوالے سے کوئی گفتگو کرنے سے گریزکیا ہے؟ جس پرمولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بھی ان کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کروں گا۔ میں بھی جواب نہیں دے رہا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سے صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپوراور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے جس پر اسد قیصرنے کہا کہ میری ذمہ داری ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطہ کاری کی ہے اس لیے ان کی بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔

اسد قیصرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کھانے پرمدعو کیا ہے۔ ہم نے مسودوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ ہم ان مسودوں کو نہیں مانتے۔ جو بھی ہوگا اپوزیشن ایک ساتھ مل کر مشاورت سے کریں گے۔

اسد قیصرنے مزید کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آئینی ترمیم ہو اور مسودے کو پارلیمنٹیرین سے چھپائے۔ کل لاہورمیں وکلاء کنونشن ہے۔ ہمارے اغوا ایم این ایز واپس آگئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں ہم بیٹھتے ہیں۔ پبلک اکاونٹس کے چیئرمین اگر حکومتی جماعت سے آتا ہے تو ہم دیگر کمیٹیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بے چینی ہے۔ اس ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ اپوزیشن کو اکھٹے ہوکر آواز اٹھانی چاہئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گوجرہ: شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، تیز رفتار ٹرک نے بچی سمیت 4 خواتین کو روند ڈالا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوجرہ: شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، تیز رفتار ٹرک نے بچی سمیت 4 خواتین کو روند ڈالا

گوجرہ: پنجاب کے شہر گوجرہ میں ایک دلخراش حادثے میں شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔ جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق منشا اوڑھ کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔ مہندی کی رسم کے بعد بچے اور خواتین سڑک کے کنارے جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ان پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں یاسمین، عاصمہ، نشا اور نمرہ نامی 4 خواتین جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll