پاکستان
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
رؤف حسن کو بارود کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ریمانڈ بھی منظور کیا گیا تھا
پی ٹی آئی کے رؤ ف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے مطابق رؤف حسن مقدمے میں نامزد نہیں، نہ ہی کوئی اسلحہ یا بارودی مواد ان سے برآمد ہوا۔
یاد رہے کہ رؤف حسن کو بارود کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ریمانڈ بھی منظور کیا گیا تھا ۔
جرم
سی ٹی ڈی کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن، دو خوارج دہشتگرد جہنم واصل
ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی کا ڈیرہ غازی خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، دو خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو خوارج موقع پر مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ہمیشہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب ہر اول دستہ ہے اور یہ فورس ہمارا سرمایہ ہے۔
پاکستان
حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے
اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔
پاکستان
کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار
سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام
کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔
ڈی ایس پاکستان ریلویز فرمان غنی کے مطابق رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہی تاہم حادثے کے باعث آپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے۔
حادثے کے نتیجے میں خیبر میل ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
پاکستان 2 دن پہلے
توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
-
تجارت 2 دن پہلے
اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ