Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کے صوابی کے جلسے میں شرکت کیلئے جانے   والی خواتین کی بس  کو حادثہ

حادثے میں وین میں سوار 6 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی سے نکال کر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 7th 2024, 1:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کے صوابی کے جلسے میں شرکت کیلئے جانے   والی خواتین کی بس  کو حادثہ

فیصل آباد: پی ٹی آئی کے صوابی کے جلسے میں شرکت کے لیے جانے  والی خواتین کی بس  کو حادثہ پیش آ گیا حادثے  میں 6 خواتین سمیت 9 افراد  زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام  کے مطابق گزشتہ رات صوابی میں جلسے کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی خواتین ارکان وین میں سوار  براستہ موٹر وے واپس جا رہی تھیں کہ فیصل آباد کے قریب پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں وین میں سوار 6 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی سے نکال کر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

Advertisement