Advertisement
پاکستان

جماعت اسلامی کا لاہو میں بھی دھرنے کا اعلان

قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی 11 اگست کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنا دے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 7 2024، 2:33 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
جماعت اسلامی کا لاہو میں بھی دھرنے کا اعلان

لاہور : جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے میڈیا کو بتایا کہ جماعت راولپنڈی اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی دھرنے کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی 11 اگست کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنا دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن لاہور دھرنے سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنا کا راولپنڈی میں 12 دن اور کراچی میں 4 دن ہو چکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement