Advertisement

یحییٰ سنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے نئے سربراہ مقرر

حماس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب یحییٰ سنوار حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 7 2024، 5:00 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
یحییٰ سنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے  نئے سربراہ مقرر

یحییٰ سنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ مقرر کر دیے  گئے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب یحییٰ سنوار حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کریں گے۔

واضح رہے کہ یحییٰ سنوار اس سے قبل غزہ میں حماس کی سربراہی کررہے تھے۔

 خیال رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

اسماعیل ہنیہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کیلئے تہران میں موجود تھے۔ 

Advertisement