صحت
غزہ میں زخمیوں کو طبی امداد اور مدد کی مسلسل فراہمی کیلئے عالمی ادارہ صحت کا عرب امارات کے ہسپتال کا دورہ
خاص طور پر غزہ میں زخمیوں کو طبی امداد اور مدد کی مسلسل فراہمی اور فلسطینیوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے اماراتی طبی عملے کی لگن کو سراہا
عالمی ادارہ صحت کے ایک وفد نے حال ہی میں رفح میں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔
وفدکو "آپریشن الفارس الشهم 3” کے حصے کے طور پر غزہ میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اس کی جاری کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔وفد نے متحدہ عرب امارات کی اہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی تعریف کی۔
خاص طور پر غزہ میں زخمیوں کو طبی امداد اور مدد کی مسلسل فراہمی اور فلسطینیوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے اماراتی طبی عملے کی لگن کو سراہا۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دورے کے دوران، ہسپتال کے عملے نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف سے تعینات جدید طبی آلات اور وسائل کا بھرپور استعمال کیا۔ انہوں نے مصنوعی اعضاء کے منصوبوں کی بحالی، صحت کے شعبے کے لیے مسلسل حمایت، اور جنگ بندی کے بعد متحدہ عرب امارات کی امداد کو برقرار رکھنے کی حکمت عملیوں پر بھی بات چیت کی۔اس دورے میں ہسپتال کی سہولیات کا دورہ بھی شامل تھا۔فریقین نے زخمیوں کو نکالنے اور علاج میں مربوط کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بات چیت میں صحت کی دیکھ بھال کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہسپتال اور عالمی ادارہ صحت کے وفد کے درمیان طبی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے غزہ کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی حمایت، خاص طور پر کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کو ضروری طبی سامان فراہم کر نےکے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عالمی ادارہ صحت خطے کی حمایت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور متحدہ عرب امارات کا فیلڈ ہسپتال پہلے ہی ہیلتھ کیئر کے شعبے کو درپیش شدید کمی کو دور کرنے کے لیے تقریباً ایک ٹن طبی سامان، وہیل چیئر، اور بیساکھیوں سمیت ہنگامی امداد فراہم کر چکا ہے۔
پاکستان
آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
علاقائی
ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا
ژوب : ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے۔
حکومت بلوچستان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار ہونا بتائی جا رہی ہے۔
صحت
پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں
لاہور :پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 37 کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت نے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، مکھیوں کو پکڑنے کے لیے جال استعمال کریں اور ڈینگی کے مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مکمل آستین کے کپڑے پہنیں۔
صحت کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات
-
تفریح 15 گھنٹے پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
علی امین گنڈا پور جوشِ خطابت میں زیادہ ہی بول گئے، عمران خان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور