Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی پارٹی میں موجود ایسے لوگوں کو بھی سزا دلوائیں گے جو 9 مئی میں ملوث تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 7th 2024, 10:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا

 بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کے پیش نظر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی میں موجود ایسے لوگوں کو بھی سزا دلوائیں گے جو 9 مئی میں ملوث تھے ۔ 

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں گیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ جوبھی پارٹی کے لوگ ملوث پائے گئے ان کے خلاف خود بھی ایکشن لوں گا اور پارٹی بھی سخت نوٹس لے گی اور ان کو پارٹی سے بھی نکال دیا جائےگا ۔ 

 

Advertisement