دنیا
تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم کو برطرف کر دیا
تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو بغیر کوئی وجہ بتائے عہدے سے ہٹا دیا
تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو برطرف کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو بغیر کوئی وجہ بتائے عہدے سے ہٹا دیا۔
تیونس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احمد ہاچانی نے گزشتہ برس اگست میں نجلا بودن کی جگہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، جنہیں بھی صدر نے بغیر کسی معقول وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ کامل مدوری نے رواں برس مئی میں وزیر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اب انہیں وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔
موسم
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بدلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بدلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مزید آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شیخوپورہ، لاہور، قصور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ اور بھکر کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
علاقائی
ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا
ژوب : ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے۔
حکومت بلوچستان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار ہونا بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان
سپریم کورٹ کا تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں اور یہ اقدام غلط فہمی پیدا کرنے کے مترادف ہے
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے اور یہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے راستے میں رکاوٹ ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں اور یہ اقدام غلط فہمی پیدا کرنے کے مترادف ہے۔
فیصلے میں مزید کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوارہیں اور الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا ہے، اور اب وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست نمٹائی جاتی ہے اور اس فیصلے پر کوئی مزید وضاحت قبول نہیں کی جائے گی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل میں تاخیر کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ سرٹیفیکیٹس جمع کرانے والے ارکان تحریک انصاف کے ہیں۔
سپریم کورٹ نے نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تسلیم شدہ پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اور اقلیتی ججز نے بھی تحریک انصاف کی قانونی پوزیشن کو تسلیم کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 41 ارکان سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے، لیکن عدالت نے 12 جولائی کے فیصلے کو واضح قرار دیا ۔
سپریم کورٹ کے جاری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا کام منسٹریل سے زیادہ نہیں تھا، اور اس کی جانب سے اپنے فرائض سے انکار یا ناکامی کے نتائج ہو سکتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمع کروائے گئے سرٹیفیکیٹس میں عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل اور بیرسٹر گوہر علی خان کو پارٹی چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت