Advertisement

حسینہ واجد انتخابات میں حصہ ضرور لیں گیں ، سجیب واجد

حسینہ واجد نئی دہلی میں ایک سیف ہاؤس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔وہ 5 اگست کو عوامی لیگ کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرنے کے بعد ڈھاکہ سے فوجی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 10 2024، 5:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
حسینہ واجد انتخابات میں حصہ ضرور لیں گیں ، سجیب واجد

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے کہا ہے کہ جب نئی نگران حکومت انتخابات کروانے کا فیصلہ کرے گی تو ان کی والدہ ان انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے ملک واپس آ جائیں گی۔

امریکی میڈیا گروپ دی اینڈیپنڈنٹ کے مطابق ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم ان کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے کہا کہ فی الحال وہ (حسینہ) بھارت میں ہیں۔

وہ اُس وقت بنگلہ دیش واپس چلی جائیں گی جب عبوری حکومت انتخابات کروانے کا فیصلہ کرے گی۔سجیب واجد نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ سیاست میں آئیں گی،مجھے یقین ہے کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے گی اور ہم شاید جیت بھی جائیں۔

حسینہ واجد نئی دہلی میں ایک سیف ہاؤس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔وہ 5 اگست کو عوامی لیگ کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرنے کے بعد ڈھاکہ سے فوجی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں ۔

 

Advertisement