جی این این سوشل

دنیا

بنگلا دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں سیکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر لیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلا دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
بنگلا دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکا: مظاہرین کے الٹی میٹیم کے پیش نظر بنگلا دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں سیکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر لیا تھا اور مظاہرین نے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کااعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس بنگلا دیش نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس بنگلا دیش عبیدالحسن آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس عبیدالحسن نے دونوں ڈویژن کے ججز کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ طلب کی تھی، احتجاجی طلبا نے فل کورٹ میٹنگ بلانے کو بغاوت کہا اور ہائیکورٹ کے محاصرہ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان

آرمی چیف کی روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کی روس کے نائب وزیراعظم سے  ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی آسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک نے خیر سگالی ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی آسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک نے خیر سگالی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ پاک روس قیادت کا مختلف شعبوں میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ

مولانا فضل الرحمن ظہرانے میں شرکت کے لیے بنی گالہ میں واقع اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں  ظہرانہ

پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کا جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ ،مولانا فضل الرحمان ظہرانے میں پہنچ گئے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  اسد قیصر کے پاس اس لیے آیا ہوں کہ انہوں نے میرے بہت کھانے کھائے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا۔ مولانا فضل الرحمن ظہرانے میں شرکت کے لیے بنی گالہ میں واقع اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رؤف حسن نے بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔

آئینی ترامیم کےلیے حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل رحمن سے ملاقات کی تھی۔ اس سلسلے میں اسد قیصر کافی متحرک رہے۔ عارف علوی بھی مولانا سے ملے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll