جی این این سوشل

پاکستان

پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات

ڈاکٹر یونس بنگلہ دیش کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف کامیابی سے لے جائیں گے، ہائی کمشنر سید معروف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف کی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔

ڈھاکہ کے صدارتی محل میں پاکستانی ہائی کمشنر کی چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات کا اظہار کیا۔

ہائی کمشنر سید معروف نے بنگلہ دیش کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یونس بنگلہ دیش کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف کامیابی سے لے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد یونس نے نیک خواہشات پر پاکستانی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں موجود 55 پاکستانی طلباء نے 14 اگست تک پاکستانی ہائی کمیشن میں قیام کا فیصلہ کر لیا، بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کاکہنا ہے کہ 14اگست یوم آزادی پاکستانی ہائی کمیشن میں منائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی 15 رکنی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا ہے اور ڈاکٹر محمد یونس کوچیف ایڈوائزر مقرر کیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی مظاہروں اور دباؤ کے بعد مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہوگئیں تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالا اور طلبہ تحریک کے مطالبے پر عبوری حکومت تشکیل دی گئی۔

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

برطانوی خام تیل برینٹ آئل73 جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل پر آگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل 73 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے تین فیصد کمی ہوئی ہے۔  گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد عالمگیر خان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف سے  بلاول بھٹو  کی ملاقات، آئینی ترمیم و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دے دیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے چھبیسویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اعشاریہ مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll