پاکستان
یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی، عمر ایوب
ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، اپوزیش لیڈر
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، 2024 الیکشن کا سال ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک کو اس بھنور سے مضبوط وزیر اعظم ہی نکال سکتا ہے، جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق سیاستدان سیاست کریں، آئین کے آرٹیکل 7 کے مطابق ریاست مجلس شوری ہے۔عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے، یہ الیکشن کا سال ہے، ، یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ کل بجلی کی قیمت میں اڑھائی روپے یونٹ اضافہ ہوا ہے ۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج
مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، عدالت
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شھادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔
دوسری جانب، اسی کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو تین بجے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دو دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے اور سانحہ 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بریت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تین ملزمان کے مبینہ بیان پر مجھے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان تینوں ملزمان نے اس بیان کی عدالت میں باقاعدہ تردید کرتے ہوئے بیان داخل کر دیا ہے جس سے ان کے خلاف الزام ختم ہوگیا ہے لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔
تجارت
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت برقرار
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سونے کی مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ردوبدل نہ ہونے کی وجہ سے آج فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2640ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 275200روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 235940روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
پاکستان
امن و امان بحال کرنا تھا مگرحکومت نے تو پورا اسلام آباد بند کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ
پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا، چیف جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 نومبر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے خلاف صدر جناح سپر مارکیٹ کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف صدر جناح سپر مارکیٹ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
دوران سماعت ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ، ریاستی وکیل ملک عبدالرحمٰن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ریاستی وکیل ملک عبدالرحمٰن نے کہا کہ کچھ رپورٹس آگئی ہیں اور کچھ رپورٹس ابھی آنا باقی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ پہلی بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے یہ ماہرانہ رائے وہاں دینی تھیں، آپ نے اسلام آباد کو ایسے بند کیا تھا کہ ججز سمیت میں بھی نہیں آسکا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ درخواست گزار نے کہا ہماری تجارت کو چلنے دیں، آپ نے میڈیا پر ہر جگہ کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ہم اجازت نہیں دے رہے۔عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ شہریوں، کاروباری لوگوں سمیت احتجاجی مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں، امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت سے لڑائی میں عام شہریوں کا کیا قصور تھا، درخواست گزار کا کیا قصور تھا، ان کے کاروبار کو کیوں بند کیا گیا؟ پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا، پی ٹی آئی سے پوچھوں گا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟
بعد ازاں، عدالت نے وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس