تجارت
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 52 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا
جرم
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ،پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ڈاکو گرفتار کیے
کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران یہ ڈاکو گرفتار کیے ہیں۔
پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میوا شاہ قبرستان میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس دوران فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
شیر شاہ پولیس نے شیرشاہ مورو قبرستان کے قریب سے اور سکھن پولیس نے دس نمبر روڈ پرانا کمیلا کے قریب سے 2،2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔
گرفتار تمام ڈاکوؤں سے پستول، گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو شہر میں مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پاکستان
آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور
جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، وزیرا علیٰ کے پی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم جمہوریت پرحملہ ہے، کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئینی ترمیمی بل لانا تو دُور کی بات، اِنہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں۔
رحمۃ للعٰلمین کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ، اس طرح کے بل کو لانا تو دُور کی بات ہے، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا پاکستان میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت ہے ، اس طرح کا بل اور اس طرح کی شرائط لاکر یہ کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جہاں کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی۔
دنیا
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
عام آدمی پارٹی کے اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی
نئی دہلی:نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعدکابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اروندکجریوال نے اتیشی مارلینا کو بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا اعلان کیا، اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتیشی مارلینا دہلی حکومت میں تعلیم، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی وزیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ خیال رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا جس پر انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
-
دنیا 2 دن پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
دنیا ایک دن پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
تجارت ایک دن پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا