جی این این سوشل

پاکستان

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی نماز جنازہ  اتوار کو پشاور میں ادا

کورکمانڈر پشاور، شہید کے اہل خانہ اور سول اور فوجی عہدیداروں نے ان کی نمازجنازہ میں شرکت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی نماز جنازہ  اتوار کو پشاور میں ادا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی نماز جنازہ  اتوار کو پشاور میں ادا کی گئی۔

کورکمانڈر پشاور، شہید کے اہل خانہ اور سول اور فوجی عہدیداروں نے ان کی نمازجنازہ میں شرکت کی ، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ضلع اٹک میں ان کے آبائی علاقے میں سپردخاک کیا جائے گا۔

وہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے ، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ جمعے کو لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے باغ میں ایک مقام پر بہادری سے لڑتے ہوئے چار خوارج کو ہلاک کیا۔تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران وہ شدید زخمی ہوئے اور سی ایم ایچ پشاور میں زیرعلاج تھے۔

 صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے بھی تعزیت کی اور مادروطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ، وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان

دارلحکومت میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے ایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کےتحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا عندیا دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 اکتوبر سے پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرنا ہے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے ایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

انہوں نے تحریک انصاف سے دارالحکومت اور اس کے اطراف احتجاج موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کتنے سالوں کے بعد مملکت کے سربراہان آرہے ہیں لہٰذا ہم سب کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام بھی پہلے پاکستان کے مفاد اور پھر پارٹی کا مفاد دیکھیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا

پولیس نے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی   کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی بہنوں کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سےگرفتار کرلیا۔ پولیس علیمہ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔ پولیس نے دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف  کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کا پاکستان کا دورہ ،چیئرمین  جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی  ،ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ امور اور دفاعی تعاون پر بات چیت   کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف  کیا۔ 

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ کے تناظر میں خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll