چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے


کراچی: رائل پام گالف کلب کے احمد بیگ نے 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا جب کہ مرگلہ گرینز گالف کلب کے محمد شبیر پروفیشنل کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہے۔ چار روزہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ کے انعقاد پر پاکستان نیوی، کراچی گالف کلب اسٹاف اور منتظمین کی انتھک کوششوں کو سراہا اور فاتحین کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کھیل کے اعلیٰ معیار کی بھی تعریف کی جو گالف کے شرکاء کے لیے دلچسپ اور معیاری تفریح ثابت ہوئی۔ انھوں نے گالف کے کھیل اور چیمپئن شپ کے انعقاد میں معاونت کرنے والے اسپانسرز اور میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مقابلے کے میچز پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، ایمیچرز، سینئر ایمیچرز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونیئر کیٹیگریز میں منعقد ہوئے۔ پروفیشنلز کے علاوہ، محمد طارق نے سینئر پروفیشنل کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا جبکہ ماسٹر محمد اشس جونیئر پرو کیٹیگری میں چیمپئن قرار پائے۔ امیچرز کیٹیگری میں، عمر خالد مجموعی فاتح رہے جب کہ محمد ضیاء حئی نے نیٹ ونر کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ محمد قاسم کو 'ہول ان ون'(Hole In One) اسکور کرنے پر ٹویوٹا فارچیونر کا خصوصی انعام دیا گیا۔
اس پر وقار تقریب میں ملک بھر سے 600 سے زائد گالفرز نے شرکت کی۔ تقریب تقسیم انعامات میں بڑی تعداد میں معززین، اسپانسرز، میڈیا نمائندگان اور تجربہ کار گالفرز نے شرکت کی۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل





