سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے تفتیش 7 روز میں مکمل کی جائے، احتساب عدالت کا حکم


9 مئی واقعات ، بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور ، صداقت عباسی، شیریں مزاری پیش ہوئے۔
سانحہ 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان کی حاضری لگائی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان کی جانب سے محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم دیا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے تفتیش 7 روز میں مکمل کی جائے، ملزم جب اتنے سارے مقدمات میں گرفتار ہو تو تفتیش ضروری ہے۔بعدازاں عدالت نے 9 مئی 2023 سے متعلق 12 مقدمات سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 14 گھنٹے قبل





