دنیا

غزہ کی پٹی کے جنوب میں لڑائی ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ کا تعلق پیراشوٹ بریگیڈ سے تھا، ترجمان اسرائیلی فوج

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Aug 12th 2024, 2:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ کی پٹی کے جنوب میں لڑائی ، ایک اسرائیلی  فوجی ہلاک

جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں جاری لڑائی میں اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ پیر کی صبح جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 19 سالہ سارجنٹ عمیر جینزبیرگ اتوار کے روز مارا گیا۔ اس کا تعلق کریات تیفون کی یہودی بستی سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے جولائی میں حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں 10 اسرائیلی فوجی مار دیے تھے۔ القسام کے جنگجوؤں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ایک اسرائیلی فورس راکٹ لگائے بیٹھے تھے،القسام اس عمارت کی جانب بڑھے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں بریگیڈز کے جنگجوؤں نے عمارت کے اندر جا کر دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ پر جاری تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 690 فوجی اہل کار ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ زخمیوں کی تعداد 4306 تک پہنچ چکی ہے جن میں 640 کی حالت تشویش ناک ہے۔