Advertisement
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 9 روپے ، ڈیزل ساڑھے 8 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 12th 2024, 6:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں 9 روپے ، ڈیزل ساڑھے 8 روپے تک کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔

وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement