مہمند ڈیم پراجیکٹ کی ڈائی ورشن ٹنلز مکمل کی جاچکی ہیں، پراجیکٹ پر دریا کا بہاؤ روکنے کے لئے بند کی تعمیر اگلے چندروز میں مکمل ہو جائے گی

شائع شدہ 2 years ago پر Aug 12th 2024, 10:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہمند ڈیم سائٹ پر دریائے سوات کارُخ اگلے چند روز میں موڑ دیا جائے گا۔
چیئرمین واپڈ۱انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) کا ڈائی ورشن سسٹم سمیت منصوبے کی دیگر سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ
منصوبہ2026-27 میں مکمل ہوگا، 1.29ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 800میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا ہوگی ۔
مہمند ڈیم پراجیکٹ کی ڈائی ورشن ٹنلز مکمل کی جاچکی ہیں۔ پراجیکٹ پر دریا کا بہاؤ روکنے کے لئے بند کی تعمیر اگلے چندروز میں مکمل ہو جائے گی۔ جس کے بعد ڈیم سائٹ پر دریائے سوات کا رُخ موڑ دیا جائے گا۔
ہائی فلو سیزن کے باوجود پراجیکٹ پر یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔
پراجیکٹ پر یہ اہم تعمیراتی ہدف حاصل کرنے کے پس منظر اور دیگر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے مہمند ڈیم پر اجیکٹ کا دورہ کیا۔
اُنہوں نے ڈائی ورشن ٹنلز کے آؤٹ لیٹس اور اِن لیٹس، پاور ہاؤس، سپل وے اور پاور اِن ٹیک پر تعمیراتی کام کا مشاہدہ کیا۔
جنرل منیجر پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم پراجیکٹ نے اپنی ٹیم اور کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں کے ہمراہ چیئرمین واپڈا کو پراجیکٹ کے مختلف حصوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیئرمین کو بتایا گیا کہ ڈائی ورشن ٹنل 3/1 کی کنکریٹ لائننگ مکمل ہو چکی ہے۔ٹنل کا اِن لیٹ سٹرکچر بھی ریور ڈائی ورشن کے لئے تیار ہے،جبکہ پاور ہاؤس اور پاور اِن ٹیک کی کھدائی اور سپورٹ ورک کے علاوہ سپل وے کی کنکریٹنگ کا کام بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ مین ڈیم کی تعمیر کے لئے میٹریل کے نمونے بھی مطلوبہ ٹیسٹنگ کے لئے شیڈول کے مطابق چین بھجوائے جاچکے ہیں۔
پراجیکٹ سائٹس کے دورے کے بعدچیئرمین نے پراجیکٹ آفس میں جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس کے دوران ریور ڈائی ورشن پلان، ڈیم میٹریل ذخیرہ کرنے اور مین ڈیم کے تعمیراتی شیڈول پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔چیئرمین نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ منصوبے کے لئے مقررہ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
مہمند ڈیم خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے۔یہ اپنی ساخت کے اعتبار سے دُنیا کا پانچواں اور پاکستان کا بلندترین سی ایف آر ڈی ڈیم ہے۔
پراجیکٹ کی تکمیل 2026-27 میں شیڈول ہے۔ مہمند ڈیم پراجیکٹ ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس سے زراعت کے لئے پانی ذخیرہ ہوگا۔ سیلاب کی روک تھام میں مددملے گی،پشاورشہر کو پینے کا پانی میسر ہوگا اور سستی ماحول دوست پن بجلی پیدا ہوگی۔ مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.29ملین ایکڑ فٹ ہے۔
جس سے مہمند اور چار سدہ کے اضلاع میں 18 ہزار 237 ایکڑ نئی اراضی زیر کاشت آئے گی اور ایک لاکھ 60 ہزار موجودہ اراضی کے لئے بھی اضافی پانی دستیاب ہوگا۔ مہمند ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 800میگاواٹ ہے، منصوبے سے نیشنل گرڈ کو سالانہ 2 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ منصوبے سے پشاور شہر کو یومیہ 300 ملین گیلن پانی مہیا کیا جائے گا۔ مہمند ڈیم پراجیکٹ سے حاصل ہونے والے سالانہ فوائد کا تخمینہ 51 ارب 60کروڑ روپے ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات





