جی این این سوشل

پاکستان

فیض حمید کی گرفتاری کی وضاحت آرمی ہی دے سکتی ہے ، علی محمد خان

ان کا کہناتھا عوام اور ملک کے بڑے اہم اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، عوام اور اداروں کے درمیان تلخیاں اور غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیض حمید کی گرفتاری کی وضاحت آرمی ہی دے سکتی ہے ، علی محمد خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے فیض حمید کی گرفتاری کی وضاحت آرمی کی قیادت ہی دے سکتی ہے ۔

ایک نجی چینل سے گفتگو میں  رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کسی بھی آرمی افسر کیلئے اس طرح کےچارجز معمولی بات نہیں ، اتنے بڑے عہدیدار کیلئے ایسےچارجز قوم کیلئے فخر کی بات نہیں ہوتی،یہ کوئی معمولی ڈویلپمنٹ نہیں ،کافی بڑی ڈویلپمنٹ ہے، یہ بہت ہی الارمنگ صورتحال ہے،تمام معاملات کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔ 

ان کا کہناتھا عوام اور ملک کے بڑے اہم اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، عوام اور اداروں کے درمیان تلخیاں اور غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کہہ چکے 9مئی واقعہ کا حل جوڈیشل انکوائری ہے،بانی کہہ چکے ہیں انہوں نے کسی کو مخصوص جگہ پر احتجاج کا نہیں کہا تھا،کشیدگی نہیں ہونی چاہئے۔ 

اس سے ملک کا نقصان ہوگا، سیاسی جماعت اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوتی،ان دونوں کے درمیان کوئی ایک بریج کا کردارادا کرتا ہے،مجھےنہیں پتہ بانی اور اسٹیبلشمنٹ کےد رمیان ایسا کردار کوئی ادا کررہا ہے یا نہیں،فیض حمید کی گرفتاری کی وضاحت آرمی کی قیادت ہی دے سکتی ہے، ٹاپ سٹی کا معاملہ2017کا ہے،یہ آج کیوں کھلا،ٹائمنگ بہت اہم ہے۔  

دنیا

امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں، ترجمان وائٹ  ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کاکہنا ہے کہ امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکا ملوث نہیں، اب بھی سمجھتے ہیں لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو گا، مشرق وسطیٰ بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

جان کربی نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے، نیا محاذ کھلنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے اب تک  20  افراد جاں بحق جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ان ڈیوائسز کے پھٹنے سے ایرانی سفیر کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے جبکہ کئی افراد اپنی انگلیوں سے بھی محروم ہو گئے۔

 گزشتہ روز پیجر ڈیوائسز دھماکوں کے بعد واکی ٹاکی سیٹ میں بھی دھماکے ہوئے جن میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

لبنان کی حکومت اور حزب اللہ نے واکی ٹاکیز دھماکوں کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد کی ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کیخلاف جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کیخلاف جانبداری کے الزامات کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں۔

سپریم کورٹ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کیخلاف جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے غلام رسول کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے محمود خان کی کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت میں 96 پولنگ سٹیشنز میں سے 7 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدعی کے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ غلط رزلٹ تیار کیا گیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ فارم 45 کے مطابق یہ رزلٹ نہیں تھے اور افسران بھی جانبدار تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات میں سب سے اہم شواہد ووٹ ہوتے ہیں، فارم 45 تو پریذائیڈنگ افسر بھرتا ہے، آپ یا تو دوبارہ گنتی پر اعتراض کریں کہ ڈبے کھلے ہوئے تھے۔

وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پریذائیڈنگ افسران نے سارا فراڈ کیا، جج صاحب نے بغیر شواہد کے مجھے فیصلے میں جھوٹا کہہ دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم حقائق پر فیصلہ کرتے ہیں، یہ کوئی میاں بیوی کا مقدمہ نہیں جو سچے جھوٹے کا فیصلہ کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ اس کا فیصلہ ریکارڈ پر ہوتا ہے، پریذائیڈنگ افسران کی جانبداری ثابت کریں، بتائیں کیا وہ رشتہ دار تھے؟ دوبارہ گنتی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا، پریذائیڈنگ افسر جانی دشمن بھی ہو تو فیصلہ ووٹ سے ہوتا ہے، ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کیخلاف جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی

خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے،گرپتونت سنگھ پنوں 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی

امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پربھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو امریکی عدالت نے طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش عین وقت پر پکڑی گئی تھی جس کے تانے بانے بھارتی حکومت اور را سے ملے تھے۔

انتہا پسند مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کے ذریعے خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی مذموم کوششیں کی، ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کا اہم کردار رہا۔

گرپتونت سنگھ نے اس کےقتل کی سازش کے حوالے سے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا،امریکی عدالت نے گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو طلب کرلیا۔

اپنے وکلا کے ذریعے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کےٹھوس شواہد فراہم کیے تھے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قتل کی سازش ان لوگوں کے خلاف کی گئی جو حق خودارادیت کی وکالت کرتے ہیں۔ گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا وہ لوگ جو مودی سرکار کی جانب سے کی جانے والی  زیادتیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں انکی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔ 

 گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے عالمی خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کا انعقاد کرتا رہوں گا اور اگر آزادی کی قیمت موت ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll