کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں سعود شکیل کو کپتان کا بنانے کا فیصلہ
سعود شکیل سے چند معاملات کی وجہ سے کپتانی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا ،تاہم اب معاملات حل ہوگئے ہیں اور ان کی کپتانی کا اعلان جلد متوقع ہے


پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں سعود شکیل کو کپتان کا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئے روپ میں آنے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 میں کپتانی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی رائلی روسوو کو تبدیل کرنے اور سعود شکیل پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے سعود شکیل سے کپتانی سے متعلق دو سے تین ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
سعود شکیل سے چند معاملات کی وجہ سے کپتانی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا ،تاہم اب معاملات حل ہوگئے ہیں اور ان کی کپتانی کا اعلان جلد متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کو ہٹا کر رائلی روسوو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بنایا گیا تھا ۔

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- 15 گھنٹے قبل

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پرخصوسی پیغام
- 44 منٹ قبل

آسٹریلوی وزیر اعظم کا فلسطین کا باقاعدہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- 15 گھنٹے قبل

ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ
- 2 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- 15 گھنٹے قبل

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- 15 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں کے دوران 662 فلسطینی کھلاڑی اور اسپورٹس عہدیدار شہید
- 2 گھنٹے قبل

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کا خوفناک حادثہ، 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- 15 گھنٹے قبل

مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
- 2 گھنٹے قبل