جی این این سوشل

جرم

پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ستونگ: ایک افسوسناک واقعہ میں پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ پیر کے روز ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ضلع کونسل پنجگور کے چیئرمین ذاکر بلوچ اور عبدالمالک بلوچ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا گیا۔


بدقسمتی سےکمشنر قلات نے بعد میں تصدیق کی کہ ذاکر بلوچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عبدالمالک بلوچ جو کہ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں، اس وقت طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔


حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاکستان

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کی تیئس سے ستائیس تاریخ تک نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں کثیر الجہتی کیلئے ثابت قدمی کے متعلق پاکستانی عزم کا اعادہ کریں گے اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے۔شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے  درمیان  تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعہ کو) ملتان سٹیڈیم ،ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ جنوبی افرایقا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کو 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی، تاہم پاکستان کی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کل (جمعہ کو) کو کھیلا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ  مثبت آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

شیر افضل مروت نے تمام پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll