Advertisement
پاکستان

الیکشن ترمیمی ایکٹ: جسٹس سلطان تنویر نے کیس سننے سے معذرت کر لی

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 13 2024، 3:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن ترمیمی ایکٹ: جسٹس سلطان تنویر نے کیس سننے سے معذرت کر لی

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار منیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ یہ ایکٹ سپریم کورٹ کے ایک سابق فیصلے کے خلاف ہے اور اسے غیر آئینی قرار دیا جائے۔ تاہم، جسٹس سلطان تنویر احمد نے اس معاملے پر سماعت سے معذرت کر لی اور کیس فائل کو لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ پر بھیج دیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے اس معاملے پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے اور اس لیے اسے لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر بھیجا جا رہا ہے۔

اب یہ کیس لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سماعت کے لیے پیش ہوگا۔

منیر احمد نے دائر درخواست میں استدعا کی تھی کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر آئینی قرار دیا جائے کیونکہ یہ ایکٹ سپریم کورٹ کے ایک سابق فیصلے کے خلاف ہے۔

 

Advertisement
Advertisement