علاقائی

پنجاب میں خواتین اساتذہ کے لیے خوشخبری: ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان

خواتین کیلئے چھٹیوں کے علاوہ چھٹی کے اوقات بھی تبدیل کر دیئے گئے، وزیر تعلیم پنجاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 13 2024، 11:07 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں خواتین اساتذہ کے لیے خوشخبری: ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں میں کام کرنے والی خواتین اساتذہ کو ہفتے میں دو چھٹیاں ملیں گی اور ان کا کام کا وقت بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کے مطابق خواتین اساتذہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب خواتین اساتذہ دوپہر 3 بجے کی بجائے 2:30 بجے چھٹی کر سکیں گی۔ اس کے علاوہ، انہیں ہفتے کا دن بھی چھٹی کے طور پر ملے گا۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے تاکہ خواتین اساتذہ گھریلو ذمہ داریوں کو بھی اچھی طرح نبھا سکیں۔ اس سلسلے میں جلد ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔