ملاقات میں موثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگرنٹس کے سدباب کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی کی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر سے ملاقات ہوئی جس میں موثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگرنٹس کے سدباب کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر یوویٹ کوپر کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں، اس ضمن میں برطانیہ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کو اس حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھانے چاہئیں، برطانیہ کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ، کریمنلز مقدمات میں لیگل معاونت اور غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے، عوام کو پر تشدد واقعات پر اکسانے والے قابل مذمت ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
لندن میں ہونے والی ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور برطانوی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- an hour ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 11 minutes ago

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 hours ago

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- an hour ago

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- an hour ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 hours ago

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 hours ago

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- an hour ago

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 22 minutes ago

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- an hour ago

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 33 minutes ago

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- an hour ago